دبئی ( پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آئندہ بورڈ اور چیف ایگزیکٹو اجلاس کی میزبانی انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس نومبر 2026 میں متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق سال کے آخری اہم آئی سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ بالی کو مستقبل میں فرنچائز لیگ کرکٹ کے لیے بھی ایک ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اجلاس میں 2027 کی پہلی ویمنز ٹی20 چیمپئنز ٹرافی کے وینیو کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی تاریخیں 14 سے 28 فروری 2027 مقرر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ سری لنکا کرکٹ کے معاملات میں حکومتی مداخلت سے متعلق خدشات ہیں۔ آئی سی سی نے تاحال متبادل میزبان کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ رپورٹس میں بھارت کو ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا گیا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات بھی ممکنہ متبادل وینیو کے طور پر زیرِ غور ہے۔آئی سی سی کے اجلاس میں ٹورنامنٹ کے وینیو، میزبانی اور آئندہ کے شیڈول سے متعلق حتمی فیصلے متوقع ہیں۔












