اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پمز اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پمز اسپتال میں آگ سے بچاؤ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے انتظامات ناکافی تھے، جبکہ فائر سیفٹی کے انتظامات مقررہ معیار کے تقاضوں کے مطابق بھی نہیں تھے۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال میں ہنگامی اخراج کے راستے باہر سے مستقل طور پر بند پائے گئے، جبکہ محفوظ ایمرجنسی راستوں میں بھی رکاوٹیں موجود تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے سیکیورٹی عملے نے فائر بریگیڈ کے عملے کی ابتدائی کارروائی میں بھی رکاوٹ پیدا کی۔
یہ بھی پڑھیں: پمز نرسری سانحہ:وزیراعظم کا ایکشن وفاقی سیکریٹری صحت معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل
ابتدائی رپورٹ میں جائے وقوعہ پر موجود ہجوم کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے انتظامات کو بھی ناکافی قرار دیا گیا ہے۔












