ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی دو اہم درخواستیں خارج، وکلاء کا پھر بائیکاٹ

9 مہینے پہلے
A A
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی دو اہم درخواستیں خارج، وکلاء کا پھر بائیکاٹ
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں 19 ستمبر کی ویڈیو لنک ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج کر دی۔
اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ بانی چیئرمین سے آپ وکلاء کا پیٹرن پہلے سے سیٹ ہے، دوبارہ ملاقات کا حکم نہیں دے سکتے اور ویڈیو لنک ٹرائل بھی میں نہیں روک سکتا۔
عدالت نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کی درخواست بھی خارج کر دی، سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود ہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئیں۔
وکلاء صفائی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ 19 ستمبر کی عدالتی کارروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کی جائے جبکہ جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق ہائی کورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت تک عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ سماعت پر آپ کی بانی سے بات کروائی اور انہوں نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آپ واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں۔
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ہم نے واٹس ایپ کمیونیکیشن کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، واٹس ایپ کال ویڈیو لنک تصور نہیں کیا جا سکتا ہے، ہمیں وقت دیا جائے ہم اس عدالت کے گزشتہ آرڈر کو چیلنج کریں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ جا کر چیلنج کریں کہ عدالتی کارروائی نہیں روکی جا سکتی۔
پراسیکیوٹر اکرام امین منہاس نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، آج کی سماعت میں عدالت وکلاء صفائی کے کسی سوال کا جواب دینے کی پابند نہیں، وکلاء صفائی ایک دن عدالت چھوڑ کر جاتے ہیں اور دوسرے دن کہتے ہیں ہمیں وقت دیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے مزید دلائل دیے کہ استغاثہ کے گواہ ریکارڈ ہونے ہیں ٹرائل نہیں روکا جا سکتا، وکلاء صفائی کا کنڈکٹ بتا رہا ہے یہ ٹرائل کے لیے سنجیدہ نہیں، وکلاء صفائی صرف اور صرف عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، ٹرائل روکنے سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں، عدالت گزشتہ سماعت پر وکلاء صفائی کی درخواست پر آرڈر کر چکی ہے، عدالتی آرڈر پر سوالات اٹھانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ہم فیئر ٹرائل کا مطالبہ کر رہے ہیں، ملزم اگر اپنے وکیل کو نہیں سن سکتا یا وکیل اپنے موکل کو نہیں سن سکتا تو یہ فیئر ٹرائل کیسے ہے۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرکے دوبارہ درخواست دینا یوٹرن ہے، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کوئی فوٹیج اور ٹرانسکرپٹ کسی کو فراہم نہیں کیا جا سکتا، وکلاء صفائی کو باہر جاکر میڈیا پر مظلوم بننے کا بہانا چاہیے، اسی عدالت سے چند روز قبل علیمہ خان کی ضمانت منظور ہوئی۔
وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت حکومتی ہدایات پر نہیں آئین کے مطابق چلتی ہیں، یہ نہیں ہوسکتا عدالت کال کوٹھری میں بند شخص کو واٹس ایپ کال پر پیش کریں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کا پورا حق ہے آپ اس عدالت کے آرڈر کو چیلنج کریں، جب تک ہائیکورٹ کوئی حکم جاری نہیں کرتی عدالتی کارروائی نہیں روکی جا سکتی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ٹرائل کو تیز رفتاری سے چلانا ضروری نہیں، ہمیں بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پچھلی بار آپ کے وکلاء کی بانی سے بات کروائی اور وہ تقریر کرنا شروع ہوگئے۔
وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، وکیل اپنے موکل کی ہدایات پر چلتا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ ہائی کورٹ کی ہدایات اور احکامات نظر انداز نہیں کر سکتی۔
وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی کو واٹس اِیپ لنک پر عدالت پیش کیا گیا۔ وکلاء صفائی نے بانی پی ٹی آئی سے بات کرنے کی اجازت طلب کی جس پر عدالت نے وکلاء صفائی کی بانی پی ٹی آئی سے بات کروائی۔
آواز ڈراپ ہونے اور بانی پی ٹی آئی کی شکل واضح نظر نہ آنے پر وکلاء صفائی نے عدالتی کارروائی کا پھر بائیکاٹ کر دیا۔ سلمان اکرم راجا اور وکیل فیصل ملک عدالت سے باہر چلے گئے۔
وکلاء صفائی اور عمران خان نے جی ایچ کیو کیس کی کارروائی کا آج پھر بائیکاٹ کر دیا۔ ملزم اور وکلائے صفائی کے بغیر گواہان کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عدالت نے سرکاری گواہ کے بیان ریکارڈ کرنا شروع کر دیے، سرکاری پراسیکیوٹر بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
بیرون ملک چلے جانے والے مرکزی گواہ سب انسپکٹر تصدق کو گواہ لسٹ سے نکال دیا گیا۔ عدالت احاطہ میں 10 سرکاری گواہان موجود ہیں۔

موضوعات : founderptighqimrankhanlawyerpti
ShareSend

متعلقہ خبریں

بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی ایک اور کوشش ناکام
پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی ایک اور کوشش ناکام

4 جون , 2026
بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے ،سہیل آفریدی
پاکستان

بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے ،سہیل آفریدی

3 جون , 2026
تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش
پاکستان

تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان اسمبلی وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ناخوش

30 مئی , 2026
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گلگت بدر
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گلگت بدر

29 مئی , 2026
سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات خوش آئند ہے،فواد چودھری
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات خوش آئند ہے،فواد چودھری

25 مئی , 2026
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، انتظامیہ نے اہلخانہ ،وکلاء کو پھر ملاقات سے روک دیا
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، انتظامیہ نے اہلخانہ ،وکلاء کو پھر ملاقات سے روک دیا

19 مئی , 2026
اگلی خبر
پاکستان کی تقدیر بدلنے والا ریکوڈک منصوبہ اکتوبر تک پیداوار کا آغاز کرنے کیلئے تیار

پاکستان کی تقدیر بدلنے والا ریکوڈک منصوبہ اکتوبر تک پیداوار کا آغاز کرنے کیلئے تیار

یہ بھی پڑھیں

24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026
China takes another leap into space, sends 36 new satellites into orbit

چین کی خلا میں ایک اور چھلانگ ،36نئے سیٹلائٹس مدار میں پہنچا دیئے

6 جون , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's farmer-friendly vision, model agriculture mall functional in 4 districts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسان دوست ویژن،4اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال فنکشنل

6 جون , 2026
Hearing on presidential reference in Azad Kashmir Supreme Court

آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت

6 جون , 2026
China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔