اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 18 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔












