منگل , 18 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

2.5 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر عملی کام جنوری 2027 میں شروع ہونے کا امکان

1 دن پہلے
A A
Practical work on the $2.5 billion ML-1 project is likely to begin in January 2027.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان ریلوے کے 2.5 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون منصوبے کے پہلے مرحلے پر سول ورک جنوری 2027 میں شروع ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے کا آغاز آئندہ سال جنوری تک یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ریلوے حکام کے مطابق ایم ایل ون کے پہلے مرحلے کے لیے مارکیٹ سے مشاورت، پری بِڈ تیاریوں اور ٹینڈرنگ سمیت دیگر ضروری اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔

ریلوے نے 8 ستمبر کو آن لائن ابتدائی مارکیٹ انگیجمنٹ سیشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں ملکی و غیر ملکی سول ورکس کنٹریکٹرز، منصوبہ ڈیزائن کرنے والے ماہرین اور مانیٹرنگ کنسلٹنٹس شریک ہوں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق حکومت منصوبے کا کام جلد از جلد شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے اور وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ایم ایل ون کا آغاز جنوری 2027 میں ہر صورت کردیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ انگیجمنٹ، بین الاقوامی ٹینڈرنگ، بولیوں کی جانچ، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی شارٹ لسٹنگ اور معاہدوں کے اجرا کے عمل میں چار سے پانچ ماہ لگ سکتے ہیں، تاہم منصوبے کو مقررہ مدت میں شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 10 گہرے ترین زیرِ زمین ریل اسٹیشن

ایم ایل ون کے پہلے مرحلے میں 480 کلومیٹر طویل کراچی، روہڑی اور سکھر سیکشن شامل ہے۔

منصوبے کے تحت موجودہ ٹریک کی جگہ نئے اپ اور ڈاؤن ٹریکس بچھائے جائیں گے، جبکہ دونوں اطراف باڑ بھی لگائی جائے گی تاکہ لوگوں، جانوروں اور گاڑیوں کی غیر مجاز آمدورفت روکی جاسکے۔

منصوبہ تقریباً ڈھائی سے تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ ریلوے کا انتہائی اہم کوریڈور ہے جہاں ملک کی تقریباً 76 فیصد مسافر اور 98 فیصد مال بردار ٹریفک گزرتی ہے۔

منصوبے سے بڑے آبادی مراکز اور صنعتی علاقوں کے درمیان ریل رابطہ بھی مزید بہتر ہوگا۔

ایم ایل ون کے پہلے مرحلے کی ممکنہ مالی معاونت ایشیائی ترقیاتی بینک کرے گا، جبکہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک، ورلڈ بینک، یورپی انویسٹمنٹ بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے مشترکہ مالی معاونت کے امکانات بھی تلاش کیے جارہے ہیں۔

منصوبے میں کیماڑی، لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاہ اور روہڑی کے درمیان ٹریک کی تعمیر و بحالی شامل ہے۔

اس کے علاوہ محدود مقامات پر ٹریک کی نئی سمت بندی، پلوں، پلّیوں اور دیگر ڈھانچوں کی تعمیر، ریلوے اسٹیشنز، مال بردار یارڈز اور مختلف عمارتوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

والٹن اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پورے کوریڈور میں سگنلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کے بعد ٹرینیں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چل سکیں گی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی، روہڑی اور روہڑی، ملتان سیکشن موجودہ نظام کے انتہائی اہم حصے ہیں، جہاں خستہ حال ٹریک کے باعث حادثات اور ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات زیادہ پیش آتے ہیں۔

حکام کے مطابق موجودہ ٹریک کی بار بار اور مہنگے طریقے سے مرمت کے بجائے ایم ایل ون کے تحت بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ضروری ہے۔

پاکستان ریلوے کے ہیڈکوارٹرز میں ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس بھی ہوا، جس کی صدارت ریلوے بورڈ کے چیئرمین سید مظہر علی شاہ نے کی۔

اجلاس میں بین الاقوامی ڈیزائن اور ریویو کنسلٹنٹس سمیت ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی، روہڑی سیکشن کی اپ گریڈیشن، منصوبے کی تیاری، پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے ایم ایل ون کے ریویو مرحلے کو 30 اکتوبر 2026 تک مکمل کرنے اور پیش رفت کی ہفتہ وار نگرانی کی ہدایت کردی۔

8 ستمبر سے مارکیٹ مشاورت کے دوسرے مرحلے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں مارکیٹ ماہرین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے منصوبے کی تیاری، تکنیکی معاملات اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔

حکام کے مطابق بین الاقوامی تجربات، مارکیٹ تجاویز اور ماہرین کی آرا کو منصوبے کو زیادہ مؤثر، جدید اور قابلِ عمل بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ منصوبے کی تیاری اور عمل درآمد میں میرٹ، شفافیت اور مسابقت کو یقینی بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی بنیاد ہے۔

موضوعات : #ml1railwaysstation
ShareSend

متعلقہ خبریں

The world's 10 deepest underground railway stations
تازہ ترین

دنیا کے 10 گہرے ترین زیرِ زمین ریل اسٹیشن

3 اگست , 2026
Railway Minister Hanif Abbasi has left for Türkiye.
تازہ ترین

وزیر ریلوے حنیف عباسی ترکیہ چلے گئے

29 جولائی , 2026
Five passenger trains handed over to private sector
تازہ ترین

پانچ مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے

18 جون , 2026
وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی اور زمین کےمعاملات سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیارکرنےکی ہدایت
تازہ ترین

وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی اور زمین کےمعاملات سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیارکرنےکی ہدایت

22 نومبر , 2025
اگلی خبر
India prepares to open its nuclear sector to foreign nuclear technology.

بھارت کی غیر ملکی جوہری ٹیکنالوجی کے لیے جوہری شعبہ کھولنے کی تیاری

یہ بھی پڑھیں

شام کے وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے

شام کے وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے

18 اگست , 2026
Political opposition aside, if the PTI founder is ill, he should be provided with medical facilities Sharjeel Memon.

سیاسی مخالفت اپنی جگہ، بانی پی ٹی آئی بیمار ہیں تو طبی سہولت ملنی چاہیے، شرجیل میمن

18 اگست , 2026
نورین نیازی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

نورین نیازی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

18 اگست , 2026
Russian Ambassador meets Deputy Prime Minister Ishaq Dar.

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے روسی سفیر کی ملاقات

18 اگست , 2026
Video surfaces of actress Meera assaulting her maid in Lahore.

لاہور میں اداکارہ میرا کا ملازمہ پر تشدد ،ویڈیو سامنے آ گئی

18 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔