جمعہ , 14 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت کی خواہش ہے، اردوان

1 دن پہلے
A A
Erdogan wants more countries to join Mecca defense pact
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو صرف تین ممالک تک محدود رکھنے کا ارادہ نہیں، بلکہ اس میں مزید ممالک کو شامل کرنے کی خواہش ہے۔

ترک صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا وژن صرف تین ممالک تک محدود نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاہدہ وسعت اختیار کرے اور مستقبل میں خطے کے تمام ممالک اس کے دائرہ کار میں شامل ہوں۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مصر اگلے مرحلے میں اس معاہدے کا حصہ بن سکتا ہے۔ ان کے مطابق مصر کی شمولیت میں صرف چند تکنیکی معاملات رکاوٹ ہیں۔

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ گزشتہ ہفتے ترکی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پایا تھا۔ معاہدے میں نیٹو طرز کی شق شامل ہے جس کے تحت ایک رکن ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

صدر اردوان کے مطابق مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے حالات نے علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی اور استحکام کی ذمہ داری خود سنبھالنے پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل علاقائی ممالک کو خود حل کرنے چاہئیں اور بیرونی طاقتوں کی جانب سے مسلط کیے گئے فارمولوں کے بجائے علاقائی تعاون کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

57 رکنی تنظیم اسلامی تعاون کے ممالک نے بھی مکہ دفاعی معاہدے کو اہم تزویراتی قدم قرار دیا ہے، جبکہ کویت، بحرین اور صومالیہ سمیت متعدد ممالک نے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران کی جانب سے بھی معاہدے پر نسبتاً مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ تہران نے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی سکیورٹی نظام کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف واضح کرچکے ہیں کہ مکہ دفاعی معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں بلکہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ

دوسری جانب ترک صدر اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ خطے میں افراتفری اور نئے تنازعات سے فائدہ اٹھا کر فلسطین کو عالمی ایجنڈے سے ختم کرنا چاہتی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے بعد اردوان نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ ختم نہیں ہوگا اور ترکی فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

محمود عباس نے بھی ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی معاہدے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

موضوعات : #turkeyankarareceprajabtayyapudgran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Turkish Airlines completes the longest non-stop flight in its history.
تازہ ترین

ترکش ایئرلائنز کی تاریخ کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز مکمل

14 اگست , 2026
Citizenship of 6,134 people revoked in Turkey
تازہ ترین

ترکیہ میں 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ

11 اگست , 2026
Turkey develops advanced infrared technology that will change the map of war
تازہ ترین

ترکیہ ، جنگ کا نقشہ بدلنے والی جدید انفراریڈ ٹیکنالوجی تیار

8 اگست , 2026
Netanyahu's objections to the sale of F-35 jets to Turkey are again rejected
تازہ ترین

ترکیہ کوF-35 طیاروں کی فروخت پر نیتن یاہو کے اعتراضات پھر مسترد

28 جولائی , 2026
Türkiye has released a 10-year vision to assess population trends.
تازہ ترین

ترکیہ نے آبادی کے رجحانات جانچنے کے لیے 10 سالہ وژن جاری کر دیا

27 جولائی , 2026
Further depreciation of the Turkish lira is likely
تازہ ترین

ترک لیرا کی قدر میں مزید کمی کا امکان

21 جولائی , 2026
اگلی خبر
کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا کیس، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ختم

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کا کیس، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ختم

یہ بھی پڑھیں

Prolonged war with Iran US soldiers begin committing suicide.

ایران جنگ طویل ،امریکی فوجی خودکشی کرنے لگے

14 اگست , 2026
Growing trend of solar, decreasing demand for government electricity

سولر کا بڑھتا رجحان ،سرکاری بجلی کی طلب کم

14 اگست , 2026
The world has likely never witnessed such economic isolation before; the US issues a major threat to Iran.

دنیا نے ایسی معاشی تنہائی پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی، امریکا کی ایران کو بڑی دھمکی

14 اگست , 2026
Turkish Airlines completes the longest non-stop flight in its history.

ترکش ایئرلائنز کی تاریخ کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز مکمل

14 اگست , 2026
Armed Forces congratulate the nation on Independence Day

مسلح افواج کی جانب سے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد

14 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔