لندن ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان بیکنہم میں شیڈول وارم اپ میچ تین روزہ کردیا گیا۔کینٹ کرکٹ نے پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان وارم اپ میچ تین روزہ کرنے کی تصدیق کردی۔
کینٹ کرکٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ اب 13 اگست سے کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان بیکنہم میں چار روزہ وارم اپ میچ کھیلا جانا تھا، تاہم اب اسے ایک روز کم کرکے تین روزہ کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کا دورہ نمیبیا، سہہ ملکی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
کینٹ کرکٹ کے مطابق 12 اگست کے لیے فروخت کیے گئے ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے۔
پاکستانی ٹیسٹ ٹیم دورۂ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے وارم اپ میچ میں سلیکٹ الیون کے مدمقابل ہوگی۔












