جمعہ , 13 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان میں حج سیونگ اسکیم متعارف کرانے کی تیاریاں جاری

4 مہینے پہلے
A A
Preparations are underway to introduce a Hajj savings scheme in Pakistan.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان جلد ہی حج کا ارادہ رکھنے والے شہریوںکے لیے ایک ایسی سیونگ سکیم کا اجرا کرنے جا رہی ہے جو مکمل طور پر شریعت کے مطابق ہو گی۔ اس سکیم کے تحت حج کا ارادہ رکھنے والے عام لوگ اپنی رقوم شرعی اصولوں کے مطابق اس حکومتی سکیم میں جمع کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سکیم کے شروع ہونے کے بعد حج کا ارادہ رکھنے والے لوگ صرف دس فیصد حج اخراجات پیشگی جمع کرانے کی بنیاد پر کئی سال قبل ہی اپنی حج بکنگ کرا سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے سینیئر حکام کے مطابق امکانی طور پر یہ سکیم اگلے دو سےتین ماہ میں کام شروع ہو گی۔

پاکستان میں اسلامی بنکاری کو پہلے ہی بھرپور عوامی پزیرائی حاصل ہے۔ اب خصوصی طور پر حاجیوں کے لیے بھی شریعت کے مطابق یہ اس اسکیم کو متعارف کریا جا رہا ہے۔ تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ حاجیوں کی اس بچت سکیم میں آنے والی رقم کو حکومت کہاںاستعمال کرے گی یا کن مدآت پر صرف کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ کے تاریخی اور ثقافتی مقامات سے آگہی کی مہم ’ذاکرہ مکہ‘ کا آغاز

بہر حال اس سکیم کے تحت حکومت کے پاس ایک بڑی رقم کئی برس پہلے سے ہی عازمین حج جمع کرانا شروع کر دیں گے، جو ایک ڈپازٹ کی صورت میں حکومت کے پاس موجود رہے گی۔

اس اقدام کو پاکستان کی طرف سے طویل مدتی حج فریم ورک کے سلسلے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت حج کے لیے اہل پاکستانی اپنی رجسٹریشن مع فیس کئی سال پہلے ہی جمع کرانا شروع کریں گے اور ساتھ ساتھ رقم جمع کرتے رہیں گے۔ یاد رہے وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے اسی ماہ کے شروع میں حج کے لیے چار سالہ پالیسی کی منظوری دی تھی۔

ذرائعکا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت سے باقاعدہ منظوری لی جا چکی ہے۔ یہ حج بچت سکیم مالیاتی اداروں کی مدد سے چلائی جائے گی۔اسکیم کے تحت اگر کوئی عازم حج 2035 میں حج کے لیے جانا چاہتا ہے تو ابھی سے بچت سکیم میں رقم جمع کرانا شروع کر سکتا ہے۔ یوںاسکے لئے حج کے سال اخراجات کی رقم جمع کرانا مشکل نہ ہوگا۔ البتہ آ غاز میںہر عازم حج کو دس فیصد اخراجات کے مطابق رقم پیشگی جمع کرانا ہو گی۔

مزید براںان شریعہ اکاؤنٹس کے تحت حاجیوں کو دونوں آپشنز دی جائیں گی کہ وہ نفع والے اکاؤنٹ میں اپنی رقوم رکھنا چاہیں گے یا بغیر منافع کے اکاؤنٹ میں رکھنا بہتر خیال کریں گے۔ ان کے سامنے دونوں آپشنز رکھی جائیں گی۔ منافع اتنا مل جائے گا کہ افراط زر کے بڑھنے سے حج اخرجات پر پڑنے والے اثرات کسی عازم حج کے لیے بوجھ نہں بنیں گے۔

موضوعات : #hajjsaudiarbiaumrah
ShareSend

متعلقہ خبریں

Houthi militia's missile and drone attack on Saudi Arabia thwarted
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کا میزائل اور ڈرون حملہ ناکام

2 نومبر , 2026
Houthi attacks US orders non-emergency staff to leave Saudi Arabia
تازہ ترین

حوثی حملے :امریکہ کا غیر ہنگامی عملے کو سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

31 اکتوبر , 2026
Houthi drone and missile attacks on Saudi Arabia thwarted
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثیوں کے ڈرون اور میزائل حملے ناکام

27 اکتوبر , 2026
ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم
پاکستان

ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں، عمرہ زائرین کی ویکسینیشن بند، کراچی ایئرپورٹ سے کاؤنٹر بھی ختم

24 اکتوبر , 2026
Houthi attacks US orders evacuation of diplomatic staff and their families from Saudi Arabia
تازہ ترین

حوثیوں کے حملے ،امریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملے اور ان کے اہلخانہ کو انخلا کا حکم

22 اکتوبر , 2026
3 killed, 10 injured in 2 aerial attacks in Saudi Arabia, including at Dammam Airport
تازہ ترین

سعودی عرب میں دمام ایئرپورٹ سمیت 2 فضائی حملوں میں 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

22 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Punjab government decides to change the registration system for vehicles and motorcycles.

پنجاب حکومت کا گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نظام میں تبدیلی کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

It is revealed that $2.4 billion is transferred abroad from Pakistan annually.

پاکستان سے سالانہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف

13 نومبر , 2026
Local government election schedule in Islamabad suspended; High Court issues stay order.

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، ہائیکورٹ کا حکم امتناع جاری

13 نومبر , 2026
Making Pakistan’s mineral wealth productive is a national objective, says Field Marshal Asim Munir.

پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا قومی مقصد ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

13 نومبر , 2026
US steps up rocket production, annual production reaches 14,000

امریکا نے راکٹوں کی پیداوار تیز کردی، سالانہ پیداوار 14 ہزار تک پہنچ گئی

13 نومبر , 2026
Dispute over maritime boundaries and natural gas reserves; US and Israeli concerns regarding the Libya-Turkey agreement.

سمندری حدود اور قدرتی گیس کے ذخائر پر تنازع،لیبیا ،ترکیہ کے معاہدے پر امریکا ،اسرائیل کے تحفظات

13 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔