منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے قطر حملے پر سخت نالاں

12 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے قطر حملے پر سخت نالاں
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

واشنگٹن سے خبر آئی ہے کہ صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے ایک قریبی دوست اور اہم اتحادی قطر کے دارالحکومت دوحہ پر ان سے پوچھے اور بتائے بغیر حملہ کرنے پر سخت نالاں ہیں۔ اور اس سے بھی بڑھ کرنیتن یاہو امریکہ کے دوستوں کو دنیا میں کسی بھی جگہ حملہ کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
امریکی و عرب میڈیاکے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نیتن یاہو کے اس طرز عمل پر سیخ پا ہیںاور وائیٹ ہاؤس کی ناراضگی نیتن یاہو کے لئے اندرون و بیرون ملک بری خبریں لانے کا موجب بن سکتی ہے۔ ایک جریدے نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ اور انکے وزرا و مشیر اسرائیلی کاروائی کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حماس نہیں بلکہ صیہونی حکومت امریکہ کی جانب سےیرغمالیوں کی رہائی اور قیام امن کی کاوشوں کو ناکام بنانے کے درپے ہے۔ ایسی رپورٹس بھی سامنے آ رہی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ درون خانہ یہ سب کچھ امریکہ اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہوا ہے۔اور یہ کچھ بعید بھی نہیں ہے۔ کیونکہ یہ سب کے سامنے ہے کہ نیتن یاہو امریکی اشیر باد اور تحفظ کے نتیجے میں دو سال سے غزہ میں نسل کشی کی سزاسے بچ رہے ہیں۔ اور اس مرتبہ بھی دوحہ حملے پر امریکہ کا سرکاری بیان دوغلے پن کا شاندار مظاہرہ ہے۔
دوحہ پر حملے سے پہلے یہ تاثر تھا کہ نیتن یاہو صرف ایک شخص کی قدر کرتے ہیں اور اس کی پرواہ کرتے ہیں ۔ اور وہ ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ ہی وہ واحد شخص ہے جواسرائیل کو جنگ روکنے یا جنگ بندی پر مجبور کرسکتاہے۔مگر دوحہ حملے کے فوراً بعد ٹرمپ کی بظاہر ناراضگی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئےنیتن یاہو نےنہ صرف دوحہ بلکہ پورے خطے میں مزید حملوں کی دھمکی لگا دی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک بڑے امریکی اتحادی پر فضائی حملےکی مذموم کاروائی کے باوجود اسرائیل کے بارے میں امریکی حکومت اور صدر ٹرمپ کے بنیادی نقطہ نظر میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔البتہ ان حملوں نے ٹرمپ-نیتن یاہو تعلقات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔اور ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ نیتن یاہو کی یک طرفہ کاروائیوں سے صدر ٹرمپ کی جھنجلاہٹ بڑھ رہی ہے۔اور نیتن یاہو کو جلد یا بادیر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=NgDWhf6RICI
قطر کے وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے دوحہ میں حماس کی قیادت کودوبارہ نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین اثرات غزہ میں یرغمالیوں کے معاملے پر پڑ سکتے ہیں۔انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو انکے تازہ بیان پر سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحا میں حماس کے دفتر کی میزبانی سے متعلق قابل مذمت اسرائیلی بیانات غیر ذمہ دارانہ اور صداقت سے عاری خیالات کے سوا کچھ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر نہ صرف اپنی ثالثی کی ذمہ داری پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ بلکہ ملک میں حماس کے مستقبل کے حوالے سے بھی نئی پالیسی مرتب کر رہا ہے۔
ادھرایک اعلیٰ اسرائیلی عہدے دار نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو اس حملے میں حماس کے بڑے رہنماؤں کو قتل کرنے میں ناکامی پر بھاری سیاسی قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب بعض اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہےکہ دوحہ پرحملے سے کوئی تزویراتی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ اور اس کارروائی سے تقریباً یقینی ہو گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔

موضوعات : donaldtrumpisrealisrealiprimeministernatunyahooqatartrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.
تازہ ترین

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Made the right decision to attack Iran; took action to prevent nuclear weapons Trump
تازہ ترین

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

4 ستمبر , 2026
US ready to attack Iran again at any time Trump
تازہ ترین

امریکا ایران پر دوبارہ حملے کے لیے کسی بھی وقت تیار ہے، ٹرمپ

3 ستمبر , 2026
Trump's threat to give a harsh response to Iran
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے،پاکستان

قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے،پاکستان

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔