
آر اے شمشاد
بابر اعظم دوبارہ بڑے امتحان کیلئے تیار ہیں ۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج پہلے ٹیسٹ میچ میں مد مقابل آئیں گی ۔یہ میچ ٹروبوا میں کھیلا جائے گا ۔بابراعظم بلاشبہ باصلاحیت بلے باز اور بہترین کپتان بھی ہیں تاہم وقفے کے بعد دوبارہ ٹیم کی قیادت ان کیلئے یقیناً ایک چیلنج بھی ہوگا ۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز دوبارہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیارہیں ۔پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز2اگست سے ہوگا ۔ دونوں ٹیمیں آخری ٹیسٹ میچ پورٹ آف سپین میں کھیلیں گی ۔
قومی کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئی دباؤ نہیں، تیاریاں اچھی ہیں، اچھے نتائج کی کوشش کریں گے، کپتانی کی دوبارہ ذمہ داریاںملی ہیں، اپنے تجربے سے بہتر پرفارم کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کیخلاف ہماری تیاری اچھی ہے ،بابر اعظم
اس سے قبل بابراعظم بطور کپتان 20میچز میں قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں جہاں 10میں کامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں جبکہ 6میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 4میچز ڈرا ہوئےہیں ۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹائے جانے والے سابق قائد شان مسعود کی کپتان میں شاہینوں نے 16ؒمیچز میں حصہ لیا تاہم وہ 12میچز جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے ۔
دوبارہ قیادت کی ذمہ داری نبھانے والے بابر اعظم اب تک پاکستان کی جانب سے 66ٹیسٹ میچز میں حصہ لے چکے ہیں اور انہوں نے 4481رنز سکور کئے ہیں جن میں 9سنچریاںاور 31نصف سنچریاں شامال ہیں ۔
پاکستان اورویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اب تک 56میچز میں ایک دوسرے کے مد مقابل آ چکی ہیں تاہم شاہینوں کا پلڑا بھاری ہے ۔پاکستان نے 22جبکہ ویسٹ انڈیز نے 19میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 15میچز ڈرا ہوئے ہیں ۔












