اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے وفاقی آئینی عدالت میں ضمانت کیلئے اپیل دائر کر دی،درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا 28 اپریل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
محمود الرشید نے موقف اختیار کیالاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، 9 مئی کے جھوٹے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں، کسی گواہ نے اشتعال انگیزی کا الزام نہیں لگایا۔
محمود الرشید نے کہا ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کیا پھر بھی سازش کے جرم میں سزا دی، سازش سے متعلق گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام پی آئی اے کا نیا روپ خود ڈیزائن کریں گے؟ کینوا کی قومی مقابلے کی تجویز
محمود الرشید نے موقف اختیار کیاشریک ملزم شاہ محمود قریشی کو اسی کیس میں بری کیا گیا، ایک ہی کیس میں ایک ملزم بری دوسرے کو سزا دینا قانون کیخلاف ہے، اپیل میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا۔








