اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی سول وعسکری قیادت کے شاندار ثالثی کردار کی دنیا معترف ہو گئی ،ایران امریکہ جنگ بندی سمیت عالمی تنازعات کے خاتمہ کیلئے دنیا کی نظریں ایک بار پھرپاکستان پر آ گئیں ،عالمی جریدے فارن افئیر نے ایران امریکا تباہ کن جنگ کے خاتمہ پرپاکستان کوامن کا ضامن اورجنگ کا فاتح قرار دے دیا ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایران امریکہ جنگ جیت لی ہے اورایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ،7اپریل کو امریکی ڈیڈ لائن کے خاتمہ کےآخری لمحہ میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کال نے تباہ کن صورتحال کو ٹال دیا۔
فارن افیئر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ٹرمپ اورایران کی قیادت پر زور دینے کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں جنگ روک دی گئی ،فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنے بغیر کسی ڈرکےغیر یقینی صورتحال میں اپنی قیادت کا لوہا منوایا۔بڑی طاقت،معاشی وزن،ریاستوں سے تعلقات سمیت پاکستان میں کسی بااثر ملک والی تمام خصوصیات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
فارن افیئر کی رپورٹ میں کہا گیا خطرناک بحران کے دوران پاکستان نے وہ کر دکھایا جو چین،فرانس، جرمنی، بھارت، برطانیہ اور جیسی طاقتیں بھی نہ کر سکیں ،امریکہ مہنگی جنگوں سے خود کو دوررکھنا چاہتا ہے تو اس کے پاس پاکستان سمیت نئی طاقتوں کیساتھ قریبی تعلقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ،پاکستان مدبرانہ قیادت اور مؤثر سفارتکاری کے باعث عالمی افق پرایک نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔












