انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی ۔
پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر بیس منٹ پر زلزلہ آیا زلزلے کا مرکز ضلع بطلغازی تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے قریبی صوبوں الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کروز جہازوں کے ذریعے ترکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضا فہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔












