کراچی(پاک ترک نیوز ) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا
دس گرام سونا 3944 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر مہنگا ہو کر 4114 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے مئی میں تقریباً 10 ٹن سونا خرید لیا
فی تولہ چاندی 7 روپے مہنگی ہو کر 6403 روپے کی ہوگئی، 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5489 روپے کی ہوگی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 59.24 ڈالر پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












