انقرہ ( پاک ترک نیوز) امریکا نے ترکیہ پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، امریکا اور ترکیہ کے صدور کی انقرہ میں ملاقات ہوئی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کو اچھا دوست اور بہترین اتحادی قرار دے دیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ انتہائی مضبوط ملک بن چکا ہے ،ترکیہ میری وجہ سے اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ترک سیل کو پاکستانی اداروں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی دعوت
امریکی صدر نے مزید کہا ترکیہ کے ایف 35 طیارے اور روسی دفاعی نظام خریدنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک سے بھی گلے شکوے کرتے ہوئے کہا نیٹو سمٹ میں نہیں آنا چاہتا تھا مگر میزبان ترکیہ ہے، نیٹو نے بہت مایوس کی۔ امریکا نیٹو کو اربوں ڈالر فراہم کرتا ہے ،جب امریکا کو مدد درکار تھی تو کسی نے عملی تعاون نہیں کیا۔












