اتوار , 25 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لئے امتیازی خدمات کا تمغہ

3 مہینے پہلے
A A
Turkey awards Field Marshal Asim Munir with Distinguished Service Medal
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی نمایاں خدمات اور عزم کے اعتراف میں جنرل سلچوک بائراکتاروغلو کی جانب سے ترک مسلح افواج کا امتیازی خدمات کا تمغہ عطا کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت جمہوریہ ترکیہ کے اعلیٰ سطحی سرکاری دورے پر ہیں۔ جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

ترکیہ آمد پر فیلڈ مارشل کا پرتپاک استقبال کیا گیا جو پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا عکاس تھا۔دورے کے دوران، فیلڈ مارشل نے ترک سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر قومی دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔ان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ماحول میں مزید مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے دونوں اقوام کے مشترکہ وژن پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کا امن پاک فوج سے جڑا ہے،علماء کرام

ترک جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں فیلڈ مارشل کا گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا گیا۔انہوں نے ترک جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سلچوک بائراکتاراوغلو کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ پریس ریلیز کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فیلڈ مارشل نے ترک بری فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ جہاں ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل میتن توکل نے ان کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل نے مصطفی کمال اتاترک کے مزار کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور جدید ترکی کے بانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کی دور اندیش قیادت اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی رشتوں کا اعتراف کیا۔

موضوعات : #isprfieldmarshalturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Important meeting of foreign ministers of 8 countries in Istanbul, emphasis on diplomacy to resolve regional disputes
تازہ ترین

استنبول میں 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس، علاقائی تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور

24 اکتوبر , 2026
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط
اہم ترین 3

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
Document submitted to Turkish Parliament for ratification of Mecca Joint Defense Agreement
تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کے لیے دستاویز ترک پارلیمنٹ میں پیش

21 اکتوبر , 2026
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اہم ترین

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

19 اکتوبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا استنبول میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

16 اکتوبر , 2026
ٹرمپ کا یمن تنازع میں ترکیہ کو شامل کرنے کا اشارہ، اردوان بہترین دوست قرار
تازہ ترین

ٹرمپ کا یمن تنازع میں ترکیہ کو شامل کرنے کا اشارہ، اردوان بہترین دوست قرار

13 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Sensitive data from India's largest nuclear power plant leaked on the dark web

بھارت کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک

یہ بھی پڑھیں

Tri-nation series England succeeds in winning the first match, defeats Pakistan

سہ ملکی سیریز: پاکستان کے ہاتھوں انگلینڈ کو شکست ،شاداب خان کی شاندار سنچری

25 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan team faces difficulties against England

سہ ملکی سیریز : پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف مشکلات کا شکار

25 اکتوبر , 2026
Shaheen Shah Afridi has secured a significant honor.

شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

25 اکتوبر , 2026
ڈرون گرانے کے لیے کم لاگت راکٹوں پر امریکی توجہ

ڈرون گرانے کے لیے کم لاگت راکٹوں پر امریکی توجہ

25 اکتوبر , 2026
سڈنی کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ مسافروں کھل گیا

سڈنی کا دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ مسافروں کھل گیا

25 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔