دبئی ( پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے ایشیا کپ 2025 کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق یو اے ای کے اوپننگ بلے باز محمد وسیم 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ علیشان شرفو، آریانش شرما، ایتھن ڈی سوزا، آصف خان، دھرو پراشر، حیدر علی، ہرشیت کوشک اور جنید صدیق اسکواڈ میں شامل ہونگے۔
ان کے علاوہ مطیع اللہ خان، محمد فاروق، محمد جواد اللہ، محمد زوہیب، راہول چوپڑا ، روہید خان، سمرن جیت سنگھ اور صغیر خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
یو اے ای کی ٹیم پاکستان، بھارت اور عمان کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ امارات کی ٹیم ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گی جبکہ یو اے ای اور پاکستان کے درمیان مقابلہ 17 ستمبر کو ہو گا۔












