اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان رینجرز کے جوانوں نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔
وزیر اعظمکا کہنا تھا کہ تین دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زندہ گرفتار کرکے سیکیورٹی فورسز نے فتنتہ الہندوستان کے جارھانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ آپریشن کے دوران وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ شہداء کے اہل خانہ کو اللہ صبر عطا فرمائے۔ انکے صدمے میں برابر کے شریک ہیں . اس آپریشن کے دوران زخمیوں کو جلد از جلد صحتیاب کرے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردی کے ہر فتنے کا پوری قوت سے خاتمہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا رینجرز کے کیمپ پر حملہ ،جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک
وزیر اعظمکا مزید کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان اور اس کے سرپرست اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ قوم اپنی بہادر مسلح افواج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔












