اسلام آباد (پاک ترک نیوز )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک گفتگو کی، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے "اسلام آباد ایم او یو” پر دستخط کے بعد ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ الزیانی نے اسلام آباد ایم او یو پر دستخط کرنے پر ڈی پی ایم/ایف ایم کو مبارکباد دی، مفاہمت کو آسان بنانے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف نائب وزیراعظم ،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنگ بندی کے حصول کے لیے ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں












