اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر اقتدار کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور راولپنڈی ،مری ،گلیات ،اٹک ،چکوال ،جہلم ،گجرات ،گوجرانوالہ میں آج بھی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال،ساہیوال،خوشاب، سرگودھا، بھکر اورلیہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے،میانوالی،قصور،اوکاڑہ،جھنگ، فیصل آباد،خانیوال،ملتان اور وہاڑی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کیسے حاصل کریں؟
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ خیبرپختونخوا کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا،تاہم دیر، چترال،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے، خیبر، وزیرستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور صوابی میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،تاہم بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش ہو سکتی ہے۔












