ہفتہ , 13 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ

3 گھنٹے پہلے
A A
Interior Minister Mohsin Naqvi visits Federal Constabulary Training Center on Shab-e-Qadr
Share on Facebookwhatsapp

شب قدر ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا تفصیلی دورہ کیا اور فورس کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ تربیت کا جائزہ لیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کے بیرون ملک سے آئے سٹیٹ گیسٹ کے لیے سپیشل پروٹیکشن ونگ اور اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہلکاروں کی جدید خطوط پر تربیت کے معیار کو سراہا ،کہا سپیشل پروٹیکشن ونگ کو ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جدید و منظم فورس بنایا جا رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا غیر ملکی مہمانوں کو بین الاقوامی معیار کی سکیورٹی فراہم کرنا سپیشل پروٹیکشن ونگ کی ذمہ داری ہو گی۔سپیشل پروٹیکشن ونگ کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا اہلکاروں کی غیر ملکی انسٹرکٹر سے ٹریننگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی تمام اہلکاروں کو فزیکل فٹنس،جدید اسلحہ کی تربیت اور ڈرائیونگ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا تعلیمی قابلیت بڑھانے کے ساتھ اہلکاروں کو بین الاقومی زبانیں بھی سیکھائی جا رہی ہیں ۔وزیرداخلہ نے جدید اینٹی رائٹ آلات خریدنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

محسن نقوی نے کہا ملک بھر میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیڈرل کانسٹیبلری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فیڈرل کانسٹیبلری کو ایک فعال فورس میں ڈھالا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرکس کا دورہ کیا اور زیر تربیت اہلکاروں سے کھانے، دیگر سہولتوں اور مسائل کے متعلق دریافت کیا۔وزیر داخلہ نے بیرکس میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے ۔

وزیر داخلہ نے کہاسینٹر میں جم اور سوئمنگ پول کی تعمیر بھی شروع کی جائے۔ آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری نذیر احمد گاڑا نے اہلکاروں کی تربیت کے بارے بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ زیر تربیت اہلکاروں میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو نمائندگی حاصل ہے، تربیتی پروگرام میں پہلی دفعہ 35 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، ڈی او ایف سی, ڈپٹی کمشنر چارسدہ، ڈی پی او چارسدہ اور متعلقہ اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات : #Mohsinnaqvifcinterorminister
ShareSend

متعلقہ خبریں

6 Federal Constabulary officers sacrificed their lives for the country in Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں فیڈرل کانسٹیبلری کے6اہلکار وطن پر قربان

10 جون , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi praises CTD Balochistan for killing four terrorists
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کی چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش

23 مئی , 2026
Mohsin Naqvi invited to ICC board meeting and IPL final
تازہ ترین

محسن نقوی کو آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل کے فائنل کی دعوت

16 مئی , 2026
US Deputy Secretary of State Paul Kapoor meets Interior Minister Mohsin Naqvi
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور کی ملاقات

15 مئی , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi visits National Police Academy
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

12 مئی , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi meets Bangladeshi counterpart, Pakistan and Bangladesh sign agreement
تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات ،پاکستان اور بنگلا دیش میں معاہدے پر دستخط

9 مئی , 2026
اگلی خبر
Fixed tax will be imposed on small shopkeepers

چھوٹے دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس لگے گا

یہ بھی پڑھیں

Government's big announcement Now buying property will be easier

حکومت کا بڑا اعلان ،اب پراپرٹی خریدنا ہوگا آسان

13 جون , 2026
Economy is moving in the right direction, says Finance Minister in post-budget conference

معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے،وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ کانفرنس

13 جون , 2026
Prime Minister again invites opposition to democratic charter and talks

وزیراعظم کی پھر اپوزیشن کومیثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت

13 جون , 2026
If you are not allowed to meet the founder, there is no need to sit in the Avon, says Barrister Gohar

بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں تو ایون میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں،بیرسٹر گوہر

13 جون , 2026
Another Indian Air Force fighter jet crashes

بھارتی ایئرفورس کا ایک اورجنگی طیارہ حادثے کاشکار

13 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔