اسلام آباد ( پاک ترک نیوز ) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی کےکل پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ،ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کر دی ،ذرائع کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی حکام سے ملیں گے ۔
ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود کی ملاقات جنیوا میں ہو سکتی ہے ،جس میں معاہدے کے حوالے سے پیش رفت ممکن ہے۔ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل نے معاملات سبوتاژ نہ کیے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلد ترمپ نے بھی کہا تھا کہ رواں ہفتے ایران کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے ۔












