لاہور (پاک ترک نیوز )آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا ،کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ساوتھ افریقہ کے 8 وینیوز پر ورلڈ کپ کے میچز ہونے کا امکان ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق زمبابوے میں 8 سے 10 میچز جبکہ نمیبیا کو تین میچز کی میزبانی ملنے کا امکان ہے،ورلڈ کپ کے شیڈول پر رضا مندی مئی میں احمد آباد میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں دی گئی
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے حوالے سے مزید تفصیلات کو جو لائی کی آئی سی سی سالانہ میٹنگ میں منظوری دی جائے گی ۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2027 میں مجموعی طور پر 54 میچز کھیلے جائیں گے،ساوتھ افریقہ میں 41 میچز ہونے کا امکان ہے 14 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ورلڈ کپ کی ٹیموں کو سات سات کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا،دونوں گروپس کی ٹاپ تین تین ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔












