اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے پر زور دیا ہے ۔
پیٹرولیم لیوی کا سالانہ ہدف 1468 ارب روپے مقرر کیا گیا ۔عالمی مالیاتی ادارے نے 6837ارب روپے ٹیکس شارٹ فال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے نئے ٹیکس اقدامات پر زور دیا ہے ۔ نئے بجٹ میں 400 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس اقدامات تجویزکیے گئے ہیں ۔
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل ہے ،عالمی مالیاتی ادارے نے زرعی آمدن پر مکمل ٹیکس وصولی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور نئے بجٹ میں صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کیلئے زیادہ فنڈز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔












