تہران ( پاک ترک نیوز) ایران نے امریکی صدر کو کرارا جواب دیا ہے ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کہتے ہیں غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
ایران اور امریکا کے درمیان باضابطہ ثالث اب بھی پاکستان ہے،، قطر سمیت دیگر ممالک بھی کشیدگی میں کمی کے لئے فریقین سے رابطے میں ہیں، تہران صرف اپنے حقوق کے تحفظ کا خواہاں ہے،، امریکہ کو فراخدلانہ اور ذمہ دارانہ تجاویز پیش کیں،ایران کے خلاف جنگ کا خاتمہ اور آبنائے ہرمز کھولنا جائز مطالبات ہیں۔
ایران کے تمام مطالبات خطے کی سکیورٹی کے لئے ضروری ہیں،ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ایران جنگ کیلئے تیار ہے ،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔












