اسلام آباد (پاک ترک نیوز )حکومت نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ملاقات کا پیغام بھجوادیا،وزیراعظم نے محمود خان اچکزئی کو وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی
ذرائع کا کہناہے محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم آفس یا ہاؤس میں ملاقات سے معذرت کرلی،محمود خان اچکزئی نے غیر جانبدار مقام پر ملاقات کی تجویز دے دی،ابتدائی طور پر محمود خان اچکزئی نے رانا ثناء اللہ کی رہائشگاہ پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی، حکومت اور اپوزیشن کے مابین پیغام رسانی گزشتہ ہفتہ ہوئی،
ذرائع کے مطابقوزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر بھی گفتگو ہوگی












