ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی ہم منصب ایویٹ کوپر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ،دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ خاقان فیدان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تازہ علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے ترکیہ کے ہم منصب کو جنگ کی امریکی خلاف ورزیوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کا ذمے دار امریکی لاقانونیت اور فوجی مہم جوئی کو ٹھہرایا۔












