اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر پھر پٹرول بم چلا دیا ، پٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسےفی لٹر کا اضافہ ۔۔ نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی،ڈیزل پندرہ روپے فی لٹر مہنگا کر کے 414 روپے58 پیسے فی لٹر کر دیا گیا ،،پٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117روپے41 پیسے فی لٹر ہوگئی، ڈیزل پر لیوی 28روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 42روپے 60 پیسے فی لیٹر مقررکر دی گئی ۔
پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایہ چار فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر عوام سراپا احتجاج بن گئے کہتے ہیں۔ حکومت نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
آمدن بڑھ نہیں رہی ، مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ۔۔۔ شہریوں کا حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے ۔












