منگل , 12 مئی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پابندیوں کا شکار ایرانی تیل کہاں بکتا ہے؟

4 دن پہلے
A A
Where is Iranian oil sold under sanctions
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) کیا دنیا میں ایک ایسی خفیہ آئل مارکیٹ بھی ہے جہاں پابندیوں والا تیل کھلے عام فروخت ہو رہا ہے؟،جی ہاں اس کھیل کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے چین ۔
دنیا بھر میں جب ایران، روس اور وینزویلا پر پابندیاں لگتی ہیں، تو ایک بڑا سوال اٹھتا ہے کہ آخر ان کا تیل جاتا کہاں ہے ،اس کا جواب ہے چین کا صوبہ شانڈونگ۔
یہ چھوٹی ٹی پاٹ نجی ریفائنریز عالمی پابندیوں، اوپیک جیسے اداروں اور حتیٰ کہ بین الاقوامی بینکاری نظام سے بھی باہر ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ بغیر کسی خوف کے سستا اور پابندیوں کا شکار خام تیل خرید لیتی ہیں۔،اگر یہ ریفائنریز نہ ہوتیں تو ایران، روس اور وینزویلا کے لیے اپنا تیل عالمی منڈی تک پہنچانا تقریباً ناممکن ہو جاتا۔
چین میں تیل کی ایک ایسی منڈی موجود ہے جو عالمی پابندیوں، اوپیک جیسے بین الاقوامی اداروں اور عالمی بینکاری نظام سے باہر کام کرتی ہے،یہ کمپنیاں چینی صوبہ شانڈونگ میں بڑی تعداد میں قائم ہیں۔


یہ چینی کمپنیاں رعایتی قیمت پر دستیاب پابندی کا شکار خام تیل کو موقع پر خریدنے والے خریدار کے طور پر کام کرتی ہیں۔ان کے بغیر روس، ایران اور وینزویلا سے آنے والے رعایتی بیرلز کو عالمی منڈی تک پہنچانا بہت مشکل ہو جاتا۔
یہ چھوٹی، بنیادی نوعیت کی تنصیبات چین کی سرکاری تیل کمپنیوں دی بگ تھری سے الگ ہیں ،ان میں نسبتاً زیادہ منافعے کا امکان ہوتا ہے اور بیورو کریسی سے آزاد ہیں۔
ٹی پاٹ کی اصلاح انیس سو نوے کی دہائی میں نجی ریفائنریز کے لیے استعمال ہونے لگی، جو پرانی ٹیکنالوجی پر چلتی تھیں اور ان کی پروسیسنگ صلاحیت بہت محدود تھی۔ بنیادی طور پر یہ بڑی سرکاری ریفائنریز کے مقابلے کے مقابلے میں چھوٹے پریریشر ککر جیسی تھیں۔کئی دہائیوں تک یہ ایندھن کے فضلات کو پراسیس کر کے اور قانونی سائے میں کام کرتے ہوئے زندہ رہیں۔ 2015 میں سب کچھ بدل گیا، جب چینی حکومت نے ایک سٹریٹیجک فیصلے کے تحت انھیں براہِ راست خام تیل درآمد کرنے کے لائسنس دے دیئے ،
دیکھتے ہی دیکھتے ٹی پاٹس ریفائنریز چین کی آئل ریفائرنریز کی صنعت کا بیس فیصد انہی کے پاس ہے ،دو ہزار پچیس میں ایران کی جانب سے برآمد کیا جانے والا نوے فیصد تیل چین نے خریدا تھا،دو ہزار سولہ کے آخر تک انیس ریفائنریز کو یومیہ چودہ لاکھ اسی ہزار بیرل کے کوٹے مل چکے تھے ،جو سپین جیسے ملک کی تیل درآمدات سے بھی زیادہ ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کے سینٹرل آف گلوبل پالیسی کی محقق ایریکا ڈاؤنس کہتی ہیں کہ چینی حکومت نے دو دہائیوں تک ان تنصیبات کو بند کرنے کی کوششوں کے بعد کئی سٹریٹجک وجوہات کی بنا پر انھیں باضابطہ طور پر نظام میں ضم کیا۔بنیادی وجہ یہ تھی کہ صدر شی جن پنگ بڑی سرکاری تیل کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے تھے، اس لیے اُنھوں نے مقامی منڈی میں مسابقت بڑھائی۔


ایس اینڈ پی گلوبل کے اعداد وشمار کے مطابق یہ چھوٹی آزاد آئل ریفائنریاں یومیہ چالیس ہزار سے دو لاکھ چودہ ہزار بیرل تک ریفائننگ کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔
وینزویلا یا ایران کے لیے پابندیوں کے تحت تیل فروخت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ چونکہ بہت کم خریدار اسے خریدنے کی ہمت کرتے ہیں، اس لیے انھیں یورپ میں حوالہ جاتی قیمت برینٹ کے مقابلے میں فی بیرل 30 امریکی ڈالر تک کی بھاری رعایت دینا پڑتی ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل کموڈیٹی انسائٹس کے مطابق دو ہزار تیئس میں چھوٹی آزاد ریفائنریز کی خام مال کی درآمدات کا اٹھانوے فیصد روس ،وینزویلا اور ایران سے آیا ۔
اس خام تیل کے استعمال سے ان ریفائنریز کو اسی برس مارچ میں پندرہ سو یوان فی ٹن یعنی اٹھائیس ڈالر فی بیرل تک منافع حاصل ہوا۔
ٹاؤنس کہتی ہیں ٹی پاٹ ریفائنریز کو ملنے والی رعائیتیں ہی وہ عنصر تھیں جنہوں نے انہیں پابندی کے شکار خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بنا دیا ۔
ان میں سے بڑی تعداد نجی پائپ لائنوں کے ذریعے آپس میں جڑی ہوئی ہے اور لاجسٹکس شیئر کرتی ہے جس سے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے نزدیک ٹی پاٹ ریفائنریز آپس میں جڑی ہوئی ہیں اور لاجسٹکس شیئر کرتی ہیں جس سے اخراجات کم ہو تے ہیں۔
ڈاؤنس کہتی ہیں کہ یہ چینی سرکاری تیل کمپنیوں کے مقابلے میں خطرے کو زیادہ برداشت کرتی ہیں، کیونکہ ڈالر پر مبنی امریکی مالیاتی نظام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈاؤنس کہتی ہیں کہ چین کی بڑی تیل کمپنیاں ایرانی خام تیل درآمد نہیں کرتیں، کیونکہ اس سے پابندیوں کا خطرہ ہوتا ہے۔ تاہم چھوٹی کمپنیاں اس میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتیں اور اس طرح یہ ایک سیفٹی وال کے طور پر کام کرتی ہیں جنھیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔
چین کی بڑی آئل کمپنیوں سی این اوو سی ،پیٹرو چائنا اور سائنو پیک کے دنیا میں کاروبار ہیں اور یہ اسٹاک مارکیٹ میں درج ہیں ،اس لیے انھیں امریکی پابندیوں کا خوف رہتا ہے۔
اس کے برعکس ٹی پاٹس مقامی، نجی کمپنیاں ہیں جن کی بین الاقوامی رسائی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کے امریکہ میں اثاثے نہیں اور نہ ہی انھیں مغربی بینکوں کی ضرورت ہے اور اسی لیے یہ ایرانی تیل کی بہترین منزل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کسٹمز حکام ان درآمدات کو سرکاری طور پر ایرانی ظاہر نہیں کرتے، بلکہ انھیں غلط طور پر ملائیشیا، عمان یا متحدہ عرب امارات جیسے ممالک سے منسوب کر دیتے ہیں۔ وینزویلا یا روس سے روانہ ہونے والے جہازوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔

موضوعات : #iransold
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran rejects US proposals
تازہ ترین

ایران نے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا

11 مئی , 2026
Iran's uranium must be seized, says Israeli PM
اہم ترین 2

ایران کا یورینیئم قبضے میں لینا ہو گا ،اسرائیلی وزیراعظم

11 مئی , 2026
Iranian Foreign Minister Abbas Araqchi's telephone conversation with his British and Turkish counterparts
تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے برطانیہ اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

9 مئی , 2026
How many months can Iran withstand Trump's blockade of the Strait of Hormuz
تازہ ترین

ایران ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کتنے مہینوں تک برداشت کر سکتا ہے

8 مئی , 2026
Iran accuses US of violating ceasefire
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

8 مئی , 2026
Iranian Foreign Minister holds telephone conversation with Saudi counterpart
تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

6 مئی , 2026
اگلی خبر
First Test Bangladesh continues confident batting against Pakistan

پہلا ٹیسٹ :بنگلہ دیش کی پاکستان کیخلاف پراعتماد بیٹنگ جاری

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ ، عالمی فورم میں شرکت سے معذرت

12 مئی , 2026
 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

 یقین ہے ایران یورینیئم افزودگی 100فیصد روک دے گا،ٹرمپ

12 مئی , 2026
وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

وزیراعظم سے بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں کی ملاقات

12 مئی , 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا بانی کی بہنوں کے ہمراہ دھرنا

12 مئی , 2026
کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی سے منشیات کی اسمگلر خاتون گرفتار،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

12 مئی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔