لاہور (پاک ترک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں تیز ہواوں اور بارش نے موسم بدل دیا ، لاہور کے کئی علاقوں میں بادل جم کر برسے ،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ،بارش ہوتے ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ،شہر کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے،میانوالی ،قصور،شیخوپورہ ، ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش سے جل تھل ایک ہو گیا











