اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی حکومت نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے نئی اصلاحات کا عندیہ دیا ہے، جن کا مقصد سرمایہ کاری کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے کردار کو وسعت دینا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہناہے پالیسی سازی کے عمل میں کاروباری برادری، مالیاتی اداروں اور مارکیٹ کے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ اصلاحات کو معاشی اہداف کے مطابق رکھا جا سکے۔
وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکس نظام کو سادہ بنانے، طریقہ کار میں آسانی پیدا کرنے اور سرمایہ کاروں کی شرکت بڑھانے پر غور کیا گیا۔
حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لیے ایک شفاف، مستحکم اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کیا جائے گا۔







