اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھراضافہ کر دیا پٹرول کی فی لٹر قیمت 6روپے 51پیسے بڑھ گئی۔
نئی قیمت 399روپے 86پیسے مقررکی گئی ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے 39پیسے کا اضافہ کیا گیا ، نئی قیمت 399روپے 58پیسے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی تیل کے کنویں بند ہونے کا امریکی بیان مسترد
وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے وزارت پٹرولیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،دوسری طرف عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا ،کہتے ہیں مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ گھر چلانا مشکل ہو گیا ، پٹرول مہنگا ہونےسے ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی۔












