لاہور( پاک ترکنیوز) کرکٹ کے متوالوں کے لیے اچھی خبر ، شائقین پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے۔
،وزیراعظم شہبازشریف نے اجازت دے دی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر ، سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی جائے۔
فرنچائز مالکان کی درخواست پر فائنل کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی کی اجازت دے دی گئی ،پی ایس ایل کا فائنل تین مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔












