جمعرات , 11 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستانیوں کیلئے اسپین کے دروازے کھل گئے

2 مہینے پہلے
A A
Spain opens its doors to Pakistanis
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) یورپ سے ایک ایسا فیصلہ جس نے لاکھوں زندگیاں بدلنے کی امید جگا دی۔۔اسپین نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ۔
اسپین حکومت کے نئے منصوبے کے تحت تقریباً پانچ لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔یہ فیصلہ محض انسانی ہمدردی نہیں بلکہ ایک معاشی حکمت عملی بھی ہے، کیونکہ اسپین کو اس وقت لیبر کی شدید کمی کا سامنا ہے، خاص طور پر زراعت، تعمیرات، اور سروس سیکٹر میں۔


اس نئی پالیسی کے تحت وہ افراد جو طویل عرصے سے اسپین میں بغیر کاغذات کے مقیم ہیں، اب قانونی رہائش اور ملازمت کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔ماہرین کے مطابق یہ اقدام نہ صرف معیشت کو مضبوط کرے گا بلکہ غیر قانونی کام کے رجحان کو بھی کم کرے گا۔
اسپین میں قانونی شہریت کیلئے جو شرائط لگائی گئیں ان میں 31 دسمبر 2025 سے پہلے اسپین میں موجودگی ضروری ہو ،مستقل رہائش کا ثبوت دینا ہو گا،شہریت لینے والے کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیئے ،ڈیپورٹیشن یا انٹری بین نہ ہو ۔اسپین میں قانونی شہریت کے لیے پاسپورٹ ،کرایہ نامہ ،یوٹیلیٹی بلز ،بینک اور میڈیکل ریکارڈ دینا ہو گا ۔


معاشی ماہرین کے مطابق اس وقت سپین کو لیبر کی شارٹیج کا سامنا ہے ،زراعت ،کنسٹریکشن اور سروس سیکٹر بری طرح متاثر ہیں ،اگر یہ افراد قانونی نظام میں شامل ہو جائیں تو ٹیکس ریونیو بڑے گا،غیر قانونی لیبر ختم ہو گی ،معیشت کو فوری سہارا ملے گا۔
درخواست گزار آن لائن پورٹل، امیگریشن دفاتر یا مستند قانونی اداروں کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ جعلی ایجنٹس اور فراڈ سے بچنا انتہائی ضروری ہے۔
یہ پالیسی پاکستانیوں کے لیے کسی سنہری موقع سے کم نہیں،اب وہ قانونی طور پر کام کر سکیں گے ، ہیلتھ اور سوشل سیکیورٹی حاصل کریں گے مستقل رہائش کی راہ ہموار کر سکیں گے۔ قانونی شہریت کے درخواست مکمل اور درست ہونی چاہیئے ،صرف مستند ذرائع سے اپلائی کریں ،غیر قانونی ایجنٹس سے بچیں ۔
اسپین کا یہ فیصلہ نہ صرف ہزاروں خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک نئی شروعات کا دروازہ بھی کھول رہا ہےاب دیکھنا یہ ہے کہ کتنے لوگ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں

موضوعات : #spaintoursit
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
Babar Azam, the King of Records

ریکارڈز کا کنگ بابراعظم

یہ بھی پڑھیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

ترک بری افواج کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول و ایئر چیف سے ملاقاتیں

11 جون , 2026
لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور بارش

11 جون , 2026
پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

پنجاب میں یکم سے 10محرم تک دفعہ 144نافذ

11 جون , 2026
تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

11 جون , 2026
بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

بنگلا دیش نے تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

11 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔