اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری دی ،اورملک و قوم کی ترقی اور دنیا میں امن کی دعائیں کیں۔
وزیراعظم کی آمد پر روضہ رسول ﷺ کے دروازے کھولے گئے، گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف مدینہ منورہ کے بعد دوحہ جائیں گے ،امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی سے ملاقات ہو گی۔












