لاہور(پاک ترک نیوز ) پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف بال سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کے خلاف کیس کی دوسری سماعت مکمل کرلی گئی۔میچ ریفری روشن ماہناما نے کیس کی سماعت کی، فخر زمان کا مؤقف سننے کے بعد اب میچ ریفری فیصلے سے آگاہ کریں گے۔اس سے قبل فخر زمان کو لیول تھری افینس کے تحت چارج کیا گیا تھا، پہلی سماعت میں فخر زمان نے الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو الزام ثابت ہونے پر ایک سے دو میچز کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔












