کراچی(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کے گھر پہنچ گئے ،شیری رحمان اور ان کے شوہر سے ملاقات میں صاحبزادی کی وفات پر اظہار کیا،مرحومہ کے بلند درجات کی دعا کی ،کہا اولاد کا غم بہت بڑا ہوتا ہے ، آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ، وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،رانا ثناء اللہ اور وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔












