اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کی پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس متنازع بنانے کی کوشش، یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹم ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان سے پاکستان کا عالمی تشخص متاثر ہو سکتا ہے، بیرونی دباؤ بڑھ سکتا ہے،ذاتی یا سیاسی بنیاد پر پاکستان مخالف مہم قومی مفاد کے منافی، معاشی طور پر نقصان دہ ہے ۔
پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے ، جی ایس پی پلس کے خاتمے سے ٹیکسٹائل سیکٹر میں بحران، بیروزگاری بڑھے گی۔
قاسم خان نے پاکستان کے خلاف مطالبہ بلوچ نیشنل موومنٹ رہنما نسیم بلوچ کے ساتھ کیا۔۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کے پاکستان مخالف مطالبے پر سیاسی و عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل آ رہا ہے۔












