اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہےپی ٹی آئی ملک کے خلاف مہم چلانے میں ملوث ہے،سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے۔
ملک کے خلاف باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیئے ، قومی مفاد سب سے اوپر ہے،ذاتی مفاد کی کوئی اہمیت نہیں ۔
کوئی سیاسی جماعت یا لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں ہو سکتا،تنقید سب کا حق ہے لیکن قومی وقار کو داؤ پر نہ لگائیں ، یہ جتنی سازش کر لیں ،پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عارف اجاکیہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے،زلفی بخاری کی عارف اجاکیہ سے ملاقات کی ویڈیو محض اتفاق نہیں ۔
عطا تارڑ نے مزید کہا پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں کلیدی کردار نظر آ رہا ہے، پاکستان کے عالمی سطح پر مثبت امیج سے بھارت کو تکلیف ہو رہی ہے۔












