بیروت ( پاک ترک نیوز) لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے بتایاگیا ہے کہ 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں 1,039 افراد جاں بحق، 2,876 زخمی ہوئے۔
لبنانی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد ہلاک، 90 زخمی ہوئے۔












