سری نگر (پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ،سری نگر کی جامع مسجد کو عید پر تالے لگا دیئے ،کشمیریوں کو مسلسل آٹھویں سال بھی نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی ،مسجد کے اطراف میں بھارتی فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ،حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند رکھا گیا ،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے جامع مسجد سری نگر کو عید پر بند کر دیا جاتا ہے۔












