لاہور( پاک ترک نیوز)ملک کے کئی علاقوں میں بادلوں کی اننگز ۔ لاہور میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے۔
کمالیہ ،کندیاں ،میانوالی ،کوٹ ادو ،نور پور تھل ،ڈیرہ غازی میں بادل برسنے سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی ، بارش کے ساتھ ہی کئی شہروں کی بجلی بند ہو گئی۔
اسلام آباد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ، ۔بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد ، دالبندین اور دیگر علاقوں میں جل تھل ایک، ،کراچی میں بھی موسم بدلنے لگا ، بارش کے ساتھ ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔












