کراچی (پاک ترک نیوز ) ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا ،فاروق ستار کا کہنا ہے ہمیں فی الفور وفاقی حکومت سے باہر آجانا چاہیے۔ایم کیو ایم پاکستان مسلم لیگ ن کی حلیف جماعت ہے۔روایت رہی ہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہوتا ہے۔ پارٹی کو ایسے یکطرفہ فیصلے کے بعد حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔،ترجمان ایم کیو ایم نے کہا ہمیں گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا











