ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بنگلا دیش میں عام انتخابات کا میدان سج گیا، ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل جاری

7 مہینے پہلے
A A
بنگلا دیش میں عام انتخابات کا میدان سج گیا، ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل جاری
Share on Facebookwhatsapp

ڈھاکا:(پاک ترک نیوز) بنگلادیش میں قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جہاں ملک بھر میں ووٹرز بڑی تعداد میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 12 کروڑ 70 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز 300 نشستوں پر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔
ملک کے 299 حلقوں میں صبح ساڑھے سات بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو شام ساڑھے چار بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔
اس انتخابی عمل میں تقریباً 50 سیاسی جماعتیں شریک ہیں، جبکہ حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو کم از کم 151 نشستیں درکار ہوں گی۔اس بار انتخابی میدان میں سب سے نمایاں مقابلہ بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور جماعت اسلامی کی قیادت میں قائم اتحاد کے درمیان متوقع ہے۔
بی این پی کی جانب سے طارق رحمان کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے شفیق الرحمان کو اپنا مرکزی امیدوار نامزد کیا ہے۔سیاسی منظرنامے میں ایک نئی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جسے نوجوان قیادت کی نمائندہ جماعت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ جماعت بھی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے۔
دوسری جانب سابق حکمران جماعت عوامی لیگ اس انتخابی عمل میں عملی طور پر شریک نہیں، جس کے باعث سیاسی مقابلے کی نوعیت بدل گئی ہے۔ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
حساس پولنگ اسٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ فوج بھی سول انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے تاکہ انتخابی عمل پُرامن اور شفاف بنایا جا سکے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔حالیہ عوامی جائزوں کے مطابق بی این پی اور جماعت اسلامی کے اتحاد کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
سروے رپورٹس بتاتی ہیں کہ دونوں بڑے اتحادوں کے درمیان ووٹوں کا فرق نہایت کم ہو سکتا ہے، جس سے نتائج انتہائی دلچسپ اور فیصلہ کن ہونے کا امکان ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انتخابات نہ صرف بنگلادیش کی داخلی سیاست بلکہ خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں، کیونکہ نئی حکومت کو معیشت، علاقائی تعلقات اور داخلی استحکام جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

موضوعات : bangladeshElectionvoting
ShareSend

متعلقہ خبریں

Seven leaders of Sheikh Hasina Wajed's party have been sentenced to death.
تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے 7رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

15 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August....
تازہ ترین

جے۔10سی ای کی خریداری کے لئے چین بنگلہ دیش معاہدے کا حتمی مرحلہ

1 ستمبر , 2026
Bangladesh's view on Mecca defense agreement
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے پر بنگلہ دیش کی نظر

25 اگست , 2026
حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم بھارت کا دورہ نہیں کرینگے ،بنگلا دیش کا اعلان
اہم ترین 3

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیراعظم بھارت کا دورہ نہیں کرینگے ،بنگلا دیش کا اعلان

16 اگست , 2026
نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر غور
اہم ترین 2

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر غور

15 اگست , 2026
Wild lion population increases worldwide, Bangladesh faces environmental challenges
تازہ ترین

دنیا بھر میں جنگلی شیروں کی آبادی میں اضافہ، بنگلہ دیش کو ماحولیاتی چیلنجز درپیش

3 اگست , 2026
اگلی خبر
ایل پاسو کی فضائی حدود اچانک بند، ڈرون خطرہ یا خفیہ لیزر ٹیسٹ؟ امریکا میں ہنگامی صورتحال سے ہلچل

ایل پاسو کی فضائی حدود اچانک بند، ڈرون خطرہ یا خفیہ لیزر ٹیسٹ؟ امریکا میں ہنگامی صورتحال سے ہلچل

یہ بھی پڑھیں

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 88 پیسے سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

18 ستمبر , 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

18 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکا،شہداء کی تعداد 21 ہو گئی ، 6دہشت گرد مارے گئے

18 ستمبر , 2026
جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

جب تک ٹرمپ، نیتن یاہو اقتدار میں ہیں آبنائے ہرمز نہیں کھلےگی: محمد باقر ذوالقدر

18 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔