منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری

1 سال پہلے
A A
ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ میگا کرپشن سکینڈل میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو تمام مقدمات سے بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میگا کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو 14 مقدمات میں بری کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شواہد کے مطابق ملزم کے اکاؤنٹس میں تو رقم آئی ہی نہیں، بارہ سال سے ملزمان دعائیں کر کر کے تھک گئے، کیس کے وعدہ معاف گواہ کو ملزم بنا دیا گیا، کچھ مقدمات کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی پر ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کئے تھے، یوسف رضا گیلانی 12 مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ آج عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو مزید 14 مقدمات میں بری کر دیا ہے۔
ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا، ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں شروع کیا اور یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا۔
کراچی میں یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ 2013 اور 2014 میں 26 کیسز بنائے گئے، سب میں ایک ہی الزام تھا، ٹڈاپ میں سبسڈی کیلئے 50 لاکھ روپے لینے کا الزام تھا، ایف آئی اے نے ایک شخص کی ایما پر کیس بنایا، یوسف رضا گیلانی 10 کیسز میں ضمانت پر تھے اور ایف آئی اے نے انہیں مفرور قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو تمام کیسز میں بری کر دیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، عدالت نے انصاف کیا جس پر ہم جج صاحب کے شکر گزار ہیں۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ کریمنل کیسز کا قانون بنائے، کئی بے گناہ ڈیتھ سیل میں بیٹھے ہیں، اگر ایک وقت تک فیصلہ نہیں ہوتا تو ڈیتھ سیل میں موجود ملزم کو رہا کیا جائے، سپیشل کورٹس کو ختم کیا جائے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، فاروق ایچ نائیک نے بہترین انداز میں کیس لڑا، اللہ کا شکر ہے کہ آج عدالت نے تمام کیسز میں باعزت بری کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کیسز بنائے میں ان کا اتحادی ہوں، ان کو چھوڑ بھی نہیں سکتا، قانون سازی ہونی چاہیے، فیصلہ نہ ہو تو کیس ختم ہونا چاہیے۔

موضوعات : #karachi#yusafrazagillani
ShareSend

متعلقہ خبریں

Mutilated body found in three sacks in Karachi.
تازہ ترین

کراچی میں تین بوریوں میں کٹی ہوئی لاش برآمد

11 اگست , 2026
Karachi 2 people die, 4 others remain in critical condition after generator smoke fills house
تازہ ترین

کراچی ،گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنےسے 2افراد جاں بحق ،4کی حالت غیر

21 جولائی , 2026
Drizzle in Karachi; pleasant weather.
تازہ ترین

کراچی میں بوندا باندی ،موسم خوشگوار

17 جولائی , 2026
The arrest of the mastermind behind terrorism in Karachi is a major success, says Bilawal Bhutto.
تازہ ترین

کراچی میں دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے ،بلاول بھٹو

14 جولائی , 2026
The attack on the Rangers camp in Karachi was planned in Afghanistan.
تازہ ترین

کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی

14 جولائی , 2026
Meteorological Department forecasts rain in Karachi.
تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کی پیشگوئی

13 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم

پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔