تہران (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہبازشریف ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کے بعد استنبول روانہ ہو گئے۔وزیراعظم نے اسلام کے لیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے سپریم لیڈر، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور برادر عوامِ ایران کے ساتھ اس قومی سانحے پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے کہا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کےشہید سپریم لیڈر خامنہ ای کے نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ،ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اوراعلی سول ملٹری حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو الوداع کیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تجہیزو تدفین کی تقریب میں شرکت کی اور بعد ازاں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملاقات کے دوران شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔












