بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارتی مظالم کے سامنے کشمیری عوام کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں:وزیراعظم

8 مہینے پہلے
A A
بھارتی مظالم کے سامنے کشمیری عوام کی جرأت کو سلام پیش کرتے ہیں:وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کے یومِ حقِ خودارادیت پر اپنے پیغام میںکہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جائز جدوجہد کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پانچ جنوری ہمیں اس تاریخی عہد کی یاد دلاتا ہے جو عالمی برادری نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو تسلیم اور یقینی بنانے کے لیے کیا تھا۔5 جنوری 1949 کو اقوامِ متحدہ کے کمیشن نے ایک تاریخی قرارداد منظور کی، جس میں واضح طور پر یہ طے کیا گیا کہ ریاستِ جموں و کشمیر کے حتمی مستقبل کا فیصلہ اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افسوس کہ بھارت کے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے باعث یہ عہد آج تک پورا نہیں ہو سکا اور مذکورہ قرارداد پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی ڈھانچے کو بدلنے کی منظم مہم کا حصہ ہیں، کشمیری عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری عوام کی حقیقی قیادت کو خاموش کرانے اور میڈیا کو دبانے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔ ہزاروں کشمیری سیاسی قیدی آج بھی جیلوں میں ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں، تنظیموں پر قابض حکام نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اسی دوران بے گناہ کشمیریوں کی پروفائلنگ اور ہراسانی، من مانے حراستی اقدامات اور نام نہادآپریشنز مقبوضہ علاقے میں معمول بن چکے ہیں۔ بھارت کے تمام جبر و تشدد کے باوجود یہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کے عزم کو پست کرنے یا ان کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھارتی مظالم کے سامنے کشمیری عوام کی بے مثال جرأت، ثابت قدمی اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو یہ حقیقت بھی تسلیم کرنی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کی واحد راہ ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی واپسی، جابرانہ قوانین کے خاتمے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دینے پر آمادہ کرے۔ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان آپ کے جائز حق کے لیے اپنی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر دستیاب عالمی فورم پر آپ کی آواز بنتا رہے گا۔

موضوعات : kashmirpakistanShehbaz Sharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.
تازہ ترین

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ
اہم ترین 2

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا
تازہ ترین

ایشین گیمز کرکٹ کا شیڈول ، پاکستان کا پہلا مقابلہ 17ستمبر کو تھائی لینڈ سےہو گا

8 ستمبر , 2026
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon
تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026
Development of a new long-range combat drone in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جنگی ڈرون کی تیاری

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایشز میں جو روٹ کی تاریخ ساز سنچری، رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ برابر

ایشز میں جو روٹ کی تاریخ ساز سنچری، رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ برابر

یہ بھی پڑھیں

Khawaja Asif makes a categorical declaration The Makkah Defense Pact will be activated if Saudi Arabia is attacked.

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا، خواجہ آصف کا دوٹوک اعلان

9 ستمبر , 2026
Government financial support for Google's revived nuclear power plant

گوگل کے بحال ہونے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوحکومت کا مالی سہارا

9 ستمبر , 2026
Terrorism sponsored by India will be eliminated Prime Minister

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم

9 ستمبر , 2026
Pakistan vs. England 3rd Test today; threat of a clean sweep looms over the Shaheens.

پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ آج ،شاہینوں پر کلین سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا

9 ستمبر , 2026
Prime Minister's 'Apna Ghar' Scheme Loans worth Rs 45.43 billion disbursed to 8,739 individuals.

وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، 8 ہزار 739 افراد کو 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے جاری

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔