تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کی امریکی تنصیبات ،اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی گئی ۔۔ ایک ہی روز میں امریکا کے تین طیارے اور دو ہیلی کاپٹر تباہ کر دیئے گئے۔
ایران نے امریکی ایف 15، ایف 35 اور اے 10 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ایک امریکی پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ۔
ایران کی طرف سے اسرائیل میں اہم صنعتی اور فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے ،تل ابیب ،حیفہم مغربی گلیلی، حیفہ، کفرکنہ اور کرائیوٹ پر گائیڈڈ میزائل داغے گئے ،بڑے پیمانے پرتباہی مچ گئی۔
ایرانی حملوں میں موساد ہیڈ کوارٹر تباہ ہو گیا ، اردن میں امریکی فوج کے گودام پر ڈرون حملہ کیا گیا ،کویت میں امریکی بٹالین اور بحرین میں امریکی فوج کی مدد کرنے والی ایلومینیم فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا۔












