تہران(پاک ترک نیوز ) ایرانی فوج کا کہنا ہے مستقبل میں ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
آپریشن مرصاد کی سالگرہ پر بیان میں کہا گیا ملک کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات اور دشمن کی ممکنہ سازشوں پر پہلے سے زیادہ گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکا ،ایران مذاکرت بحالی کی کوششیں تیز
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی فوج پہلے سے کہیں زیادہ چوکس ہے اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار رہے گی۔
ایرانی فوج کے مطابق ملک کی آزادی اور سرحدوں کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے، اور اگر کسی بھی فریق نے مستقبل میں ایران کے خلاف جارحیت کی تو اس کا پہلے سے زیادہ سخت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔












