منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

6 مہینے پہلے
A A
بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوزملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور سرد موسم نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔
آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں مسلسل برفباری کے باعث اہم رابطہ سڑکیں بند، بجلی کی فراہمی معطل اور متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں کئی فٹ تک برف جمع ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث درجنوں گاڑیاں راستوں میں پھنس گئیں، جن میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد موجود تھے۔
اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور سول اداروں نے مشترکہ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔مظفرآباد اور وادی نیلم میں کئی سال بعد ہونے والی برفباری سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ بعض دیہات میں مکانات کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
خوش قسمتی سے کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔ وادی کاغان، کمراٹ، دیربالا اور لواری ٹنل میں سڑکیں بند ہونے کے باعث آمدورفت معطل ہے، جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
گلگت بلتستان میں صورتحال مزید سنگین بتائی جا رہی ہے، جہاں شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہونے سے مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ استور، ہنزہ اور نگر میں بھی شدید برفباری کے باعث روزمرہ زندگی مفلوج ہو چکی ہے اور بعض علاقوں میں خوراک کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی اور برفباری کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

موضوعات : pakistanrainrescuesnowfall
ShareSend

متعلقہ خبریں

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب
اہم ترین 3

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

28 جولائی , 2026
غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم
پاکستان

غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

28 جولائی , 2026
پاکستان میں 2035 تک خطے کا مصنوعی ذہانت مرکز بننے کا ہدف
تازہ ترین

پاکستان میں 2035 تک خطے کا مصنوعی ذہانت مرکز بننے کا ہدف

28 جولائی , 2026
لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ
پاکستان

لاہور میں زیر زمین ٹینکوں میں لاکھوں گیلن بارش کا پانی ذخیرہ ، حکام کا دعویٰ

26 جولائی , 2026
کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ
پاکستان

کویت اور پاکستان میں دفاعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

26 جولائی , 2026
دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی
تازہ ترین

دوسرا ون ڈے ،سری لنکا ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

25 جولائی , 2026
اگلی خبر
امریکا کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا:ایران

امریکا کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا:ایران

یہ بھی پڑھیں

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں ہیں ،شرجیل میمن کا مریم نواز کو جواب

28 جولائی , 2026
غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے،وزیراعظم

28 جولائی , 2026
بلاول دھاندلی کارونانہ روئیں،شکست تسلیم کریں ،مریم نواز

بلاول دھاندلی کارونانہ روئیں،شکست تسلیم کریں ،مریم نواز

28 جولائی , 2026
چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

چیئرمین نیپرا کی کتنی تنخواہ ہے؟

28 جولائی , 2026
کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرفتار شرپسند کے اہم انکشافات

کالعدم ایکشن کمیٹی کے گرفتار شرپسند کے اہم انکشافات

28 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In